یہ بات محمد اسلامی نے اتوار کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ ایران مخالف قرارداد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس قرارداد کی منظوری زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے لئے ایک غیرتعمیری اقدام ہے اور دوسرے فریقوں کو موجودہ مسائل کے حل کی مدد نہیں کرے گا۔
اسلامی نے کہا کہ ہم نے ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے سنا اور انہوں نے زور دیا کہ قرارداد جاری کرنے سے معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی۔ ایسا لگتا ہے کہ تینوں یورپی ممالک اور امریکہ دباؤ کے مختلف طریقے استعمال کرنے کے عادی ہیں جن میں قراردادیں اور پابندیاں شامل ہیں اور یہ واضح ہے کہ اس طرح کے دباؤ لامتناہی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام پارلیمنٹ کے اسٹریٹجک ایکشن کے قانون کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور ایران کے خلاف متعدد قراردادوں کا اجراء ان پروگراموں کی پیشرفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا۔
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ قومی میدان میں ہمارے تمام پروگرامز ایرانی قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ:
ایران مخالف قرارداد پر منہ ٹور جواب دیں گے
20 نومبر، 2022، 10:29 AM
News ID:
84948125
تہران، ارنا – ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ جیسا کہ کہا گیا تھا اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مخالف قرارداد کی منظوری پر منہ ٹور جواب دے گا۔
متعلقہ خبریں
-
خاتون ایرانی رکن پارلیمنٹ
آئی اے ای اے کی قرارداد نے مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر سوالیہ نشان لگا دیا
تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کی رکن نے کہا ہے…
-
مذاکرات میں ہمیں وعدہ خلافی کرنے والے لوگوں کا سامنا ہیں: رئیسی
تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہمیں مذاکرات میں وعدہ خلافی کرنے والے لوگوں کا سامنا…
-
ہم ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی کمی کے خواہاں نہیں ہیں: گروسی
تہران، ارنا- بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کوئی بھی ایران اور…
آپ کا تبصرہ